ایس آئی ایف سی کے تحت گرین کارپوریٹ انیشی ایٹو کے ذریعے زرعی سہولت کاری اور پائیدار ترقی کے اقدامات جاری ہے۔
گرین کارپوریٹ انیشی ایٹو بلوچستان میں زرعی ترقی اور کسانوں کی بہبود میں صفِ اوّل کا کردار ادا کر رہا ہے۔ عسکری بینک نے جی سی آئی کے ساتھ بلوچستان میں زرعی ترقی کے لیے تزویراتی تعاون کا آغاز کر دیا۔
زرعی سرگرمیوں میں اضافے کے لیے بلوچستان کے کسانوں کو 3 ارب روپے کی بلا سود زرعی فنانسنگ فراہم کی جائے گی۔
بلوچستان کی پائیدار معاشی ترقی کے لیے زرعی فارمنگ اور نان فارم سرگرمیوں کے لیے مالی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
عسکری بینک کے صدرو سی ای او ضیاء اعجاز نے کہا کہ گرین کارپوریٹ انیشی ایٹو کے ساتھ یہ تعاون بلوچستان کے محروم کسانوں کی مدد اور خوشحالی کے عزم کی عکاسی ہے۔
جی سی آئی کے سی ای او کے مطابق یہ اشتراک بلوچستان کے زرعی شعبے کے لیے پہلا اہم قدم اور صوبے کی معاشی ترقی کا مؤثر ذریعہ ہوگا۔
ایس آئی ایف سی کے تعاون سے بلوچستان میں زرعی ترقی کا یہ نیا باب معاشی خود کفالت کی جانب اہم پیش رفت ہے۔

