ہفتہ, فروری 7, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںتشدد اور دہشتگردی کسی جواز کے تحت قبول نہیں، فیلڈ مارشل عاصم...

تشدد اور دہشتگردی کسی جواز کے تحت قبول نہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر

چیف آف ڈیفنس اسٹاف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ کوئی دہشتگرد اور سہولت کار نہیں بخشا جائے گا، تشدد اور دہشتگردی کسی جواز کے تحت قبول نہیں۔

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے آج کوئٹہ کا دورہ کیا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر انھوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پیشہ ورانہ مہارت اور قربانیوں کو خراجِ تحسین کیا۔ 

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیراعلیٰ بلوچستان نے سی ایم ایچ کوئٹہ کا دورہ کیا اور فوج، ایف سی اور پولیس کے زخمی اہلکاروں سے ملاقات کی۔ 

اس سے قبل فیلڈ مارشل عاصم منیر کی آمد پر کور کمانڈر کوئٹہ نے ان کا استقبال کیا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل کو موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور داخلی سلامتی اور آپریشنز پر بریفنگ دی گئی۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے