ہفتہ, فروری 7, 2026
ہوماہم خبریںجے یو آئی کا 8 فروری کو یومِ سیاہ منانے کا اعلان

جے یو آئی کا 8 فروری کو یومِ سیاہ منانے کا اعلان

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ایف نے 8 فروری کو یوم سیاہ منانے کا اعلان کر دیا۔

اس حوالے سے مرکزی سیکریٹری جنرل جمعیت علمائے اسلام پاکستان مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ جے یو آئی کے کارکنان مولانا فضل الرحمٰن کے حکم پر 8 فروری کو یومِ سیاہ منائیں۔

مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے کہ 8 فروری کو ہر شہر میں جلسے منعقد کیے جائیں اور ریلیاں نکالی جائیں، پریس کلبوں کے سامنے پُرامن احتجاج ریکارڈ کروایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ یومِ سیاہ منا کر ثبوت دیا جائے گا کہ 8 فروری کا الیکشن قوم کے لیے ناقابل قبول ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ فارم 47 کے ذریعے ناکام امیدواروں کو کامیاب قرار دیا گیا، یہ عوامی مینڈیٹ پر کھلا ڈاکا ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے