تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے بلوچستان کے صورتحال پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم بلوچستان میں قیام امن کے لیے سیاسی قیادت کو فرنٹ لائن پر لانے کا اعلان کریں۔
علی محمد خان نے واضح کیا کہ ملکی دفاع کی خاطر ہم اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے انہوں نے پشتون روایات کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ ہر پشتون کے گھر میں بندوق ہوتی ہے، لیکن یہ بندوقیں ہم نے شب برات پر پٹاخے چلانے کے لیے نہیں رکھیں۔
انہوں نے مزید کہ کہ اگر ضرورت پڑی تو یہ اسحلہ پاکستان کے دفاع اور دشمن کے خلاف استعمال کیا جائے گا۔ علی محمد خان کے مطابق بلوچستان کے مسئلے کا حل صرف عسکری نہیں بلکہ مضبوط سیاسی قیادت میں بھی پوشیدہ ہے۔

