ہفتہ, فروری 7, 2026
ہوماہم خبریںمحمود اچکزئی کا وزیراعظم کو خط، عمران خان کا مکمل طبی معائنہ...

محمود اچکزئی کا وزیراعظم کو خط، عمران خان کا مکمل طبی معائنہ ذاتی ڈاکٹروں سے کرانے کا مطالبہ

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے  عمران خان کے طبی معائنے سے متعلق وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمود اچکزئی نے اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی عمران خان کا مکمل طبی معائنہ ذاتی ڈاکٹروں سے کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

محمود اچکزئی نے خط میں لکھا کہ عمران خان کی صحت بنیادی انسانی حقوق کا معاملہ ہے لہٰذا ان کا طبی معائنہ شوکت خانم اور شفا اسپتال کے ڈاکٹروں سے کرایا جائے۔

محمود خان اچکزئی نے طبی معائنے کے لیے ڈاکٹر عاصم یوسف، ڈاکٹر مظہر اسحاق اور ڈاکٹر عامر اعوان کے نام تجویز کیے ہیں۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے