ہفتہ, فروری 7, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںبلوچستان سے اندرون ملک ٹرین سروس معطلی سے ریلوے کو 30 لاکھ...

بلوچستان سے اندرون ملک ٹرین سروس معطلی سے ریلوے کو 30 لاکھ سے زائد کانقصان

محکمہ ریلویز نے آج بھی کوئٹہ سے اندرون ملک اور چمن کے لیےٹرین سروس معطل رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

کراچی سے کوئٹہ آنے اور جانے والی بولان میل کو 12 فروری تک معطل رکھا جائے گا۔

 ریلوے حکام کے مطابق بلوچستان سے اندورن ملک اور چمن کے لیے ٹرین سروس کی معطلی سے  محکمہ ریلویز کو اب تک 30لاکھ سے زائد کا نقصان ہو چکاہے۔

دوسری جانب پنجاب کو بلوچستان سے ملانے والی ڈی آئی خان لورالائی قومی شاہراہ اور کوئٹہ سے تفتان جانے والی قومی شاہراہ بھی 5 روز سے بند ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے