حکومت بلوچستان نے گریڈ 1 سے گریڈ 15 کی 25 ہزار سے زائد آسامیوں کے اشتہار جاری کر دیے ہیں جبکہ گریڈ 16 اور 17 کی 4 ہزار آسامیاں پبلک سروس کمیشن کو بھیج دی گئی ہیں۔ جن محکموں نے ٹیسٹ اور انٹرویو مکمل کر لیا ہے اور جو جلد از جلد تعیناتی کے احکامات جاری کر دیے جائیں گے اور باقی خالی آسامیوں پر محکمہ فنانس کی طرز پر آن لائن ٹیسٹ اور میرٹ پر دی جائے گی۔ گڈ گورننس کا راستہ میرٹ پر بھرتی سے ہو کر گزرتا ہے، میں اپنے وعدے پر قائم ہوں کہ بلوچستان کے لوگوں کی کوئی نوکری بیچنے نہیں دونگا, سرفراز بگٹی

