ہفتہ, فروری 7, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںبلوچستان میں سیکیورٹی اہلکاروں نے شیروں کی طرح دہشت گردوں کا مقابلہ...

بلوچستان میں سیکیورٹی اہلکاروں نے شیروں کی طرح دہشت گردوں کا مقابلہ کیا: محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور کور کمانڈر بلوچستان سی ایم ایچ کوئٹہ پہنچے اور دہشت گردی کے واقعے میں زخمی پولیس اہل کاروں کی عیادت کی۔

اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے اہلکاروں کے بلند حوصلے کو سراہا اور کہا کہ اہلکاروں نے شیروں کی طرح دہشت گردوں کے حملوں کا مقابلہ کیا اور انہیں ناکام بنایا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کی سازش ناکام بنانے پر اہل کاروں کی جرات کو سلام پیش کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے 2 دن میں فتنہ الہندوستان کے 133 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا ہے

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے