چند دہشت گرد عناصر تشدد کے ذریعے بلوچستان کو یرغمال نہیں بناسکتے، ظہور بلیدی
صوبائی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی ظہور بلیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور شہریوں میں خوف و ہراس پھیلانے کے واقعات کی سخت مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چند دہشت گرد عناصر بلوچستان کو یرغمال نہیں بنا سکتے، عوام کے تعاون سے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا ہے

