ہفتہ, فروری 7, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںبلوچستان: سیکیورٹی فورسز کے افسران و جوان اپنی جان کی پرواہ کیے...

بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کے افسران و جوان اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر ارض وطن کی حفاظت میں مصروف عمل ہیں، شہباز شریف

لاہور: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے فتنہ الہندوستان کی جانب سے بلوچستان کے امن کو نشانہ بنانے کی مذموم کوشش کو بری طرح ناکام بنانے اور دشمن کے ارادوں کو خاک میں ملانے پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و جوانوں کو شاباش دی ہے۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کوئٹہ، نوشکی،دالبندین، پسنی اور گوادر میں 12مقامات پر فتنہ الہندوستان کے منظم حملوں کو ناکام بنانے اور 37 دہشتگردوں کو جہنم رسید کرنے پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

وزیراعظم نے گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران مختلف آپریشنز میں بھارتی پیشت پناہی میں سرکردہ 88 دہشتگردوں کو جہنم رسید کرنے پر ارض وطن کے محافظوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے آپریشن کے دوران وطن عزیز کی حفاظت کو اپنی جان پر فوقیت دیتے ہوئے جان شہادت نوش کرنے والے 10 فرض شناس سیکیورٹی فورسزکے اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہدائ کے درجات کی بلندی اور انکے اہل خانہ کیئے صبر و استقامت کی دعا کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم کو اپنے شہدائ پر فخر ہے۔ سیکیورٹی فورسز کے افسران و جوان اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر ارض وطن کی حفاظت میں مصروف عمل ہیں دہشت گردی کے عضریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔ ارض وطن کی حفاظت کے غیر متزلزل عزم میں مجھ سمیت پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے