وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بلوچستان می ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کی شدید مذمت کی اور حملے ناکام بنانے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کیا۔
وزیرداخلہ نے کہا کہ شہید ہونے والے بہادر جوان قوم کے ہیرو ہیں اور ان کی قربانیوں کو یاد رکھا جائے گا۔
انہوں نے سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ بہادر سپوتوں نے جان دے کر دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا

