ہفتہ, فروری 7, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںکوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور دھماکے، حالات کشیدہ،...

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور دھماکے، حالات کشیدہ، ایمرجنسی نافذ

بلوچستان کوئٹہ سمیت مختلف شہروں میں دھماکے اور فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، ایمرجنسی نافذ۔

کوہٹہ – بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں آج صبح سے دھماکوں اور فائرنگ کے واقعات کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں پولیس حکام کے مطابق کوئٹہ میں پیش آنے والے ایک حملے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے ہیں کوئٹہ میں موجود ذرائع کے مطابق شہر میں صبح تقریباً چھ بجے کے بعد سے وقفے وقفے سے دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں سنائی دیتی رہیں، جبکہ کچھ دیر قبل ایک اور شدید نوعیت کا دھماکہ بھی سنا گیا دوسری جانب کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران چار مبینہ شدت پسند ہلاک کیے گئے ہیں بلوچستان حکومت کے ترجمان نے بتایا ہے کہ صوبے میں امن و امان کی خراب صورتحال کے پیش نظر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور فی الحال مزید تفصیلات فراہم نہیں کی جا سکتیں دارالحکومت کوئٹہ کے علاوہ نوشکی، دالبندین، قلات، پسنی، گوادر اور مستونگ سے بھی حملوں اور بدامنی کی اطلاعات سامنے آئی ہیں سکیورٹی خدشات کے باعث کوئٹہ آنے اور وہاں سے جانے والی تمام ٹرین سروس معطل کر دی گئی ہے ذرائع کے مطابق حملوں کے بعد کوئٹہ شہر میں انٹرنیٹ سروس بند کر دی گئی ہے جبکہ سکیورٹی فورسز کے ہیلی کاپٹر فضا میں گشت کرتے دیکھے جا رہے ہیں۔ کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر ہیلپر ہسپتال کے قریب، طارق ہسپتال اور جناح روڈ کے اطراف میں بھی دھماکوں کی آوازیں سنائی دی ہیں کلی دیبہ کی رہائشی روبینہ علی کے مطابق دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ انہیں محسوس ہوا جیسے ان کا گھر منہدم ہو جائے گا جناح روڈ پر واقع یونیورسل کمپلیکس میں ایک دفتر میں کام کرنے والے ایاز احمد نے بتایا کہ دھماکے کی شدت سے پوری عمارت لرز اٹھی اور ہر طرف گرد و غبار پھیل گیا۔ ان کے مطابق جب وہ باہر نکلے تو لوگ خوف کے باعث دکانیں اور ہوٹل بند کر کے بھاگتے نظر آئے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے