جمعہ, جنوری 30, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںنصیرآباد میں اسمگلنگ کیس، صوبائی وزیر کے بھائی سالہ اور 8 پولیس...

نصیرآباد میں اسمگلنگ کیس، صوبائی وزیر کے بھائی سالہ اور 8 پولیس اہلکار ملوث قرار، ڈی آئی جی نصیرآباد کی تحقیقاتی رپورٹ منظرِ عام پر

نصیرآباد/اسمگلنگ میں صوبائی وزراءکے بھائی سالہ سمیت دو انسپکٹر 8 پولیس ملوث نکلے ،ڈی آئی جی نصیرآباد نے رپورٹ جاری کردی ،

نصیرآباد: جماعت اسلامی کے رکن صوبائی ،پارلیمانی سیکریڑی عبدالمجید بادینی کے سالے جلال خان عمرانی اسملگنگ میں ملوٹ نکلے،رپورٹ

نصیرآباد: مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی پارلیمانی سکریڑی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میر محمد خان لہڑی کے بھائی محمد آصف لہڑی اسملگنگ میں ملوث نکلے،رپورٹ

نصیرآباد: انسپکٹر طالب حسین لاشاری انسپکٹر علی گوہر لہڑی سمیت 8 پولیس اہلکار بھی اسملگنگ میں ملوث پائے گئے،ڈی آئی جی پولیس نصیرآباد نے رپورٹ جاری کردی

نصیرآباد: صوبائی وزراء کے بھائی سالے دو انسپکڑوں 8 پولیس اہلکاروں نان کسٹم گاڑیاں پان پراگ چھالیہ ایرانی ڈیزل کے اسملگنگ کے الزمات ثابت ہوئے،رپورٹ

نصیرآباد: دو انسپکٹروں 8 پولیس اہلکاروں کو 3 سال کےلیئے ضلع بدر 3 انکریمنٹ ضبط کرلی گئی،ڈی آئی جی نصیرآباد

نصیرآباد: پولیس اہلکار سزا کے طور پر تین سال قیدی گاڑی پر ڈیوٹی سر انجام دیں گے،رپورٹ

نصیرآباد: آئی جی پولیس بلوچستان نے اسمگلنگ پر مکمل پابندی لگائی ہے ملوٹ پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے،ڈی آئی جی کیپٹن ر محمد عاصم خان
نصیرآباد/ اسملگنگ کے خلاف رپورٹ جاری

نصیرآباد میں اسمگلنگ کے خلاف کارروائی، صوبائی وزراء کے قریبی رشتہ دار اور دو پولیس انسپکٹر سمیت 8 ملوث نکلے۔

نصیرآباد میں اسمگلنگ کے خلاف جاری تحقیقات میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔ ڈی آئی جی پولیس نصیرآباد کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق صوبائی وزراء کے بھائی اور سالے سمیت دو انسپکٹر اور آٹھ پولیس اہلکار اسمگلنگ میں ملوث پائے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جماعت اسلامی کے رکن صوبائی اسمبلی اور پارلیمانی سیکریٹری عبدالمجید بادینی کے سالے جلال خان عمرانی اسمگلنگ میں ملوث نکلے ہیں۔اسی طرح مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی اور پارلیمانی سیکریٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میر محمد خان لہڑی کے بھائی محمد آصف لہڑی بھی اسمگلنگ میں ملوث پائے گئے ہیں۔

ڈی آئی جی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ انسپکٹر طالب حسین لاشاری، انسپکٹر علی گوہر لہڑی سمیت آٹھ پولیس اہلکار نان کسٹم پیڈ گاڑیوں، پان پراگ، چھالیہ اور ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ میں ملوث تھے۔رپورٹ کے مطابق ملوث دو انسپکٹروں اور آٹھ پولیس اہلکاروں کو تین سال کے لیے ضلع بدر کر دیا گیا ہے جبکہ تین انکریمنٹ ضبط کر لی گئی ہیں۔سزا کے طور پر پولیس اہلکار تین سال تک قیدی گاڑی پر ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔

ڈی آئی جی پولیس نصیرآباد کیپٹن ریٹائرڈ محمد عاصم خان کا کہنا ہے کہ آئی جی پولیس بلوچستان نے اسمگلنگ پر مکمل پابندی عائد کر رکھی ہے اور ملوث اہلکاروں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی گئی ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے