جمعہ, جنوری 30, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںبلوچستان کےضلع ڈیرہ بگٹی میں گیس کا ایک اور بڑا ذخیرہ دریافت

بلوچستان کےضلع ڈیرہ بگٹی میں گیس کا ایک اور بڑا ذخیرہ دریافت

ایس آئی ایف سی کےاصلاحاتی وژن کےتحت توانائی شعبےمیں مقامی پیداوار بڑھانے اور درآمدی انحصارکم کرنے کی سمت اہم پیش قدمی جاری ہے۔ بلوچستان میں گیس کا نیا ذخیرہ دریافت ہوگیا۔ جسے خود انحصاری مشن میں نمایاں پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

بلوچستان میں ماری انرجیزلمیٹڈ نے بلوچستان کےضلع ڈیرہ بگٹی میں واقع کلچس ساؤتھ بلاک کے تبری ون کنویں میں کامیاب گیس دریافت کا باضابطہ اعلان  کردیا۔ یہ کلچس ساؤتھ بلاک میں پہلا کامیاب کنواں ہے۔ تبری ون کنواں گزشتہ برس کھودا گیا اور اسے 7 ہزار 170 فٹ کی گہرائی تک ڈرل کیا گیا۔

ابتدائی ٹیسٹنگ کے نتائج کے مطابق کنویں سے یومیہ گیارہ ایم ایم ایس سی ایف ڈی تک گیس کا بہاؤ ریکارڈ کیا گیا۔ کنویں کی مکمل پیداواری صلاحیت جانچنےکےلیےمزید ٹیسٹنگ اورتجزیاتی عمل جاری ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے