پیر, جنوری 26, 2026
ہوماہم خبریںوفاقی حکومت آپریشن کا ملبہ صوبائی حکومت پرڈالنےکی ناکام کوشش کررہی ہے:...

وفاقی حکومت آپریشن کا ملبہ صوبائی حکومت پرڈالنےکی ناکام کوشش کررہی ہے: معاون خصوصی کے پی

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت آپریشن کا ملبہ صوبائی حکومت پرڈالنےکی ناکام کوشش کررہی ہے۔

وفاقی حکومت کےبیان پر ردعمل میں شفیع جان کا کہنا تھاکہ وادی تیراہ سے لوگوں کےانخلا سے متعلق وفاقی حکومت کا بیان بےبنیاد ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت آپریشن کا ملبہ صوبائی حکومت پرڈالنےکی ناکام کوشش کررہی ہے، پوری قوم جان چکی ہےکہ وادی تیراہ سےلوگ آپریشن کی وجہ سے نقل مکانی پرمجبورہیں، خواجہ آصف اور طلال چوہدری کی قومی اسمبلی میں تقاریر ریکارڈ پر موجود ہیں۔

شفیع جان کا کہنا تھاکہ وزیراعلیٰ کےپی وادی تیراہ آپریشن کےحوالے سے اپنا مؤقف بارہا واضح کرچکےہیں، صوبائی اسمبلی جرگہ امن میں تمام سیاسی جماعتوں نے آپریشن کی مخالفت کی تھی، آپریشن پرکےپی حکومت، سیاسی جماعتوں اوردیگراسٹیک ہولڈرزکواعتماد میں لینا چاہیے تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نقل مکانی کرنے والوں کےلیے 4 ارب روپےکے اجرا پر وفاقی حکومت کا بیان انتہائی مضحکہ خیزہے، صوبائی حکومت نے انخلا کرنے والے متاثرین کو ریلیف دینے کےلیے بروقت فنڈزجاری کیے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے