ڈیرہ اسماعیل خان شادی کے تقریب میں دھماکہ گوڈ طالبان کے سربراہ جگری محسود سمیت متعدد افراد کے جانبحق ہونے کی اطلاع
پولیس کے مطابق دھماکہ قریشی موڑ کے قریب ایک شادی کی تقریب کے دوران کیا گیا۔
شادی ٹھکیدار یونین کے صدر نور حسن محسود کے بھتیجے اور سراج کے بیٹے کی تھی
ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے میں جگری محسود سمیت متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں، تاہم حتمی تعداد کی تصدیق جاری ہے۔
مقامی زرایع کے مطابق دھماکہ ایک کمرے کے اندر کیا گیا ہے اور کمرے کا چت منہدم ہونے کی وجہ سے امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔
جگری محسود ماضی میں حکیم اللہ محسود کے قریبی ساتھی رہے ہیں، بعد ازاں انہوں نے حکومت کے ساتھ مل کر ڈیرہ اسماعیل خان میں اپنا دفتر قائم کیا، جو گزشتہ ایک دہائی سے فعال تھا۔

