پیر, جنوری 26, 2026
ہوماہم خبریںغزہ امن بورڈ میں شمولیت فلسطینیوں پر جاری مظالم کو رکوانے کیلئے...

غزہ امن بورڈ میں شمولیت فلسطینیوں پر جاری مظالم کو رکوانے کیلئے کی، احسن اقبال

اسلام آباد: وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ غزہ امن بورڈ میں شمولیت فلسطینیوں پر جاری اسرائیلی مظالم کو رکوانے کےلیے کی۔ 

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں حکومت نے غزہ امن بورڈ میں شمولیت کا دفاع کیا اور وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہمیں کوئی بزدلی اور غفلت کا طعنہ نہ دے۔

ان کا کہنا تھاکہ مسلم لیگ ملکی سلامتی پر کسی سے درس لینے کی محتاج نہیں، غزہ امن بورڈ میں شمولیت فلسطینیوں پر جاری اسرائیلی مظالم کو رکوانے کیلئے کی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ پاکستان امن بورڈ کا حصہ نہیں بنتا تو اپوزیشن کہتی کہ پاکستان تنہا رہ گیا ہے، پاکستان کو آج اہم کردار ملا ہے تو اس پر خوش ہونا چاہیے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے