بلوچستان میں محکمہ خوراک ختم، نیا محکمہ ’کموڈیٹی مینجمنٹ قائم
کوئٹہ۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے محکمہ خوراک کو ختم کرتے ہوئے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے اور صارفین کے تحفظ کے لیے نئے ’کموڈیٹی مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ‘ کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔
اختیارات: نئے محکمے کو قیمتوں کے تعین اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائی کے مکمل اختیارات حاصل ہوں گے۔
فوڈ اتھارٹی: بلوچستان فوڈ اتھارٹی اب نئے کموڈیٹی مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے ماتحت کام کرے گی۔
بچت اور آسامیاں: اس اقدام سے سرکاری اخراجات میں کروڑوں روپے کی بچت متوقع ہے۔ نئے محکمے میں مجموعی طور پر 974 آسامیاں رکھی گئی ہیں، جن میں سے 625 آسامیاں ڈائریکٹوریٹ آف کموڈیٹی مینجمنٹ کے لیے ہوں گی۔

