جمعرات, جنوری 22, 2026
ہوماہم خبریںچین اور پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے اربوں ڈالر مالیت کے نئے...

چین اور پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے اربوں ڈالر مالیت کے نئے معاہدے طے

چین نے پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے اربوں ڈالر مالیت کے نئے معاہدے کرلیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں عنقریب چین 10 ارب ڈالر کی خطیر سرمایہ کاری کرنے والا ہے۔ یہ بات وفاقی وزیر سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ نے ایکسپریس سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے بتایا کہ دنیا کی توجہ پاکستان پر مرکوز ہے جبکہ آنے والے سالوں کے دوران پاکستان میں وسیع البنیاد غیرملکی سرمایہ کاری کی امید ہے۔

وفاقی وزیر سرمایہ کاری کے مطابق پاکستان اور چین کی حکومتوں کے درمیان ڈیڑھ ارب ڈالر کے نئے جوائنٹ وینچرز کے معاہدے طے پاگئے ہیں۔

پاکستان میں زراعت، آٹوموٹیو اور معدنیات کے شعبوں میں تقریبا 9 ارب ڈالر کے نئے ایم او یوز پر چین نے دستخط کردیے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے مختلف شعبوں کے 300 کاروباری افراد پر مشتمل ایک بڑے تجارتی وفد نے چین کا دورہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ریکوڈک منصوبے کیلئے چاغی کے راستے کو کراچی سے جوڑنے کی منصوبہ بندی کرلی گئی ہے، چاغی سے کراچی تک کا سفر اسپیشل ریلوے ٹریک اور نئی شاہراہ کے ذریعے ممکن ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ چاغی سے کراچی تک کی معاشی راہداری کیلئے 70 لاکھ ڈالر کی رقم عالمی مالیاتی اداروں سے حاصل کی جائے گی۔ بنیان المرصوص کی کامیابی کے بعد پاکستان کے لڑاکا طیاروں کی دنیا بھر میں ڈیمانڈ بڑھ گئی ہے اور کئی ممالک سے ان کی تیاری کے آرڈرز ملنے والے ہیں۔

وفاقی وزیر سرمایہ کاری نے بتایا کہ پاکستان میں سب سے زیادہ براہ راست بیرونی سرمایہ کاری زراعت اور مائننگ سیکٹرز میں ہوگی۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے