جمعرات, جنوری 22, 2026
ہوماہم خبریںبین الاقوامی خبریںصدر ٹرمپ نے غزہ بورڈ آف پیس کا باقاعدہ اعلان کردیا، وزیراعظم...

صدر ٹرمپ نے غزہ بورڈ آف پیس کا باقاعدہ اعلان کردیا، وزیراعظم پاکستان نے بھی دستخط کیے

ڈیووس: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ بورڈ  آف پیس کا باقاعدہ اعلان کردیا۔ 

سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں غزہ بورڈ آف پیس معاہدے پر دستخط کی تقریب ہوئی جہاں وزیراعظم پاکستان  شہباز شریف سمیت دیگر ممالک نے معاہدے پر دستخط کیے۔

اس موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت پر تمام ممالک کا مشکور ہوں، بورڈ آف پیس پر اقوام متحدہ سمیت دیگر ممالک کے ساتھ کام جاری رکھوں گا۔ 

انہوں نے کہا کہ میں نے 8 جنگیں رکوائیں،  پاکستان اور بھارت دونوں ایٹمی ملک ہیں، میں نے دونوں کے درمیان جنگ رکوائی جبکہ اس کے علاوہ بھی کئی جنگیں رکوائیں جس کے بعد دنیامزیدمحفوظ ہوگئی ہے۔

ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں، ایران بات کرنا چاہتا ہے اور ہم بات کریں گے۔ 

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے