بلوچستان گرینڈ الائنس کا صوبہ بھر میں غیر معینہ مدت تک مکمل لاک ڈاؤن اور جیل بھرو تحریک کا اعلان
کوئٹہ:
بلوچستان گرینڈ الائنس نے صوبے بھر میں آج سے غیر معینہ مدت تک مکمل لاک ڈاؤن اور جیل بھرو تحریک شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ الائنس کے اعلامیے کے مطابق آج بلوچستان بھر کے تمام پریس کلبز کے سامنے احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔
بلوچستان گرینڈ الائنس کے آرگنائزر پروفیسر عبدالقدوس کاکڑ کا کہنا ہے کہ یہ تحریک عوامی حقوق کے حصول اور مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گی۔ انہوں نے تمام طبقات سے اپیل کی ہے کہ وہ لاک ڈاؤن اور احتجاج میں بھرپور شرکت کریں۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پرامن احتجاج الائنس کی پالیسی کا حصہ ہے، تاہم مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں تحریک کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا.

