جمعرات, جنوری 22, 2026
ہوماہم خبریںبین الاقوامی خبریںشامی فوج اورکرد جنگجوؤں میں کشیدگی، اہم آئل وگیس فیلڈز کا کنٹرول...

شامی فوج اورکرد جنگجوؤں میں کشیدگی، اہم آئل وگیس فیلڈز کا کنٹرول سنبھال لیا

شامی فوج اور کرد جنگجوؤں میں کشیدگی،اہم آئل وگیس فیلڈزکا کنٹرول سنبھال لیاگیا، شام کے مشرقی شہر دیر الزور میں شامی فوج اور کرد جنگجوؤں کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو گیا۔

عرب میڈیا کےمطابق شامی فوج نےدیرالزور کے آئل اینڈ گیس فیلڈکاکنٹرول سنبھال لیاہے،جس کےبعد علاقے کی صورتحال مزیدحساس ہوگئی ہے،کردجنگجو کونکو گیس فیلڈ سے پیچھےہٹ گئے ہیں،جبکہ شامی فوج نے العمر آئل فیلڈ کو بھی کردوں سے خالی کرا لیا ہے۔

عرب میڈیاکا کہنا ہےکہ شام کا سب سےبڑا طبقہ ڈیم بھی اب شامی فوج کےکنٹرول میں آ چکا ہے،دوسری جانب شامی فوج کی رقہ شہرکی جانب پیش قدمی جاری ہے،کرد جنگجوؤں نےشامی فوج کی پیش قدمی روکنے کے لیے دریائے فرات پر قائم ایک پل کو تباہ کر دیا ہے۔

گزشتہ روز شامی صدر نے کرد زبان کو سرکاری زبان قرار دے کر کشیدگی کم کرنے کی کوشش کی تھی۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے