جمعرات, جنوری 22, 2026
ہوماہم خبریںبین الاقوامی خبریںپاکستان سمیت دیگر ملکوں کیلئے امریکی امیگرنٹ ویزا سروس 21 جنوری سے...

پاکستان سمیت دیگر ملکوں کیلئے امریکی امیگرنٹ ویزا سروس 21 جنوری سے معطل ہوگی

پاکستان میں امریکی سفارت خانے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ 21 جنوری سے پاکستان سمیت دیگر  ملکوں کے درخواست دہندگان کے لیے امیگرنٹ ویزا سروس معطل کر رہا ہے۔

سفارت خانے کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے ویزا درخواست گزاروں کی چھان بین اور جانچ پڑتال کے اعلیٰ ترین معیار کو یقینی بناتے ہوئے امریکی عوام کے تحفظ پر توجہ دی جا رہی ہے۔

سفارت خانے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو  روبیو  نے امیگرنٹ ویزا سروس معطل کرنے کا فیصلہ نافذ کر دیا ہے۔

یہ سروس تب تک معطل رہے گی جب تک امریکا اس امر کو یقینی نہ بنا لےکہ امریکی امیگریشن کے نئے درخواست گزار چھان بین کے مکمل عمل سے گزر چکے ہیں اور  امریکی امیگرنٹ ویزا کے لیے اپنی اہلیت ثابت کر چکے ہیں۔

اس میں یہ بات یقینی بنانا بھی شامل ہے کہ امیگریشن کی درخواست دینے والے امریکا  آکر امریکا کی سرکاری مالی معاونت پر  انحصار  نہیں کریں گے۔

امریکی سفارت خانے نے واضح کیا کہ یہ اقدام صرف امیگرنٹ ویزا کے لیےکیاگیا ہے، نان امیگرنٹ ویزا کی درخواستوں پر  اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔

سیاحوں، طالب علموں، کھلاڑیوں، ہُنر مند افرادی قوت اور  ان کے اہل خانہ کےلیے ویزوں کا اجرا جاری رہے گا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے