جمعرات, جنوری 22, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںبلوچستان کے سب سے بڑے کینسر ہسپتال سینار میں ٹیسٹ کٹس نایاب،...

بلوچستان کے سب سے بڑے کینسر ہسپتال سینار میں ٹیسٹ کٹس نایاب، مریض تین دن سے رل گئے

بلوچستان ، کینسر کے پرانی اور بڑے ہسپتال سینار میں (الفاء پلوٹو، پروٹین ، ٹیسٹ ، ) کینسر کا ٹیسٹ کرنے کے لئے گزشتہ تین دنوں سے کٹ دستیاب نہیں ، مریض رل گئے اپریل1986 میں قائم کینسر ہسپتال میں آنے والے نئے مریضوں کو ٹیسٹ دینے کے نام پراسٹاف آج اور کل کر کے ٹرخا رہے ہیں ، بد قسمت صوبے میں کروڑوں روپے ماہانہ وصول کرنے والے ہسپتال ، میں کبھی کینسر ٹیسٹ کا کٹ دستیاب نہیں کبھی ادویات کی شارٹیج ھوتی ہے بلوچستان جہاں کینسر کے مریضوں کی سب سے بڑی تعداد موجود ہے ، جہاں چاغی و خاران میں کینسر نے ایٹمی دھماکوں کے بعد سینکڑوں انسانی جانیں لی ہے، بلوچستان کے نوجوان سمیت ہر عمر کے کینسر مریض موجود ہیں لین افسوس سینار ہسپتال میں گزشتہ تین دنوں سے زائد عرصے سے ٹیسٹ کٹ دستیاب نہیں ، جہاں مریض ایکسپائر ھو جائیں لیکن ٹیسٹ کے نتائج نہیں نکلتے ، اسپتال اسٹاف ٹیسٹ کے فیس تو وصول کرتے ہیں لیکن نتائج دینے کے لئے آج اور کل کی جاتی ہے ، اندرون بیرون کینسر کے مریض اور لواحقین ہسپتال لے عملے کی غفلت اور انتظامیہ کی لاپروائی پر افسوس کا اظہار کرتے ھوئے وزیر اعلی بلوچستان ، چیف جسٹس بلوچستان ، کور کمانڈر سے نوٹس لینے لیں ،

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے