کوئٹہ: شدید سردی کے دوران کوئٹہ، زیارت، سوئی اور قلات میں کم گیس پریشر اور عدم دستیابی پر وزیر اعلیٰ بلوچستان کا سخت اظہار برہمی
پی پی ایل اور سوئی سدرن گیس کمپنی کو عوام کی تکلیف کم کرنے کے لیے فوری اقدامات اٹھانے کا حکم
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت پی پی ایل اور سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام کا اعلیٰ سطحی اجلاس
اراکین بلوچستان اسمبلی کی اجلاس میں خصوصی شرکت، گیس پریشر میں کمی اور عدم دستیابی کی شکایات
وزیر اعلیٰ کا گیس حادثات پر اظہار تشویش، روک تھام کیلئے اقدامات کو مؤثر بنانے کی ہدایت
وزارت توانائی کی جانب سے بلوچستان کے لئے گیس کی محدود ایلوکیشن باعث تشویش ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
صورتحال سے آگاہی کے لیے وزیر اعظم پاکستان کو خط لکھیں گے،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
عوام شدید تکلیف میں ہیں، ہم خاموش نہیں رہ سکتے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
افسوس کا مقام ہے سوئی میں جہاں سے گیس نکلتی ہے وہیں گیس کے مسائل ہیں ، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
سوئی میں خواتین آج بھی لکڑیوں پر روٹی پکاتی ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ اور سرد علاقوں میں عوام سردی سے ٹھٹھر رہے ہیں، گیس دستیاب نہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
صارفین کے لیے گیس کی عدم دستیابی ناقابل قبول ہے، فوری حل نکالا جائے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت
بلوچستان میں گیس بحران کو ہر صورت حل کیا جائے عوامی مسائل کا بخوبی اندازہ ہے کوئی حیلہ بہانہ نہیں چلے گا ، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پی پی ایل اور سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام کو دو ٹوک ہدایت

