جمعرات, جنوری 22, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںبلوچستان میں شدید سردی کی لہر جاری، شمالی اضلاع میں صفر سے...

بلوچستان میں شدید سردی کی لہر جاری، شمالی اضلاع میں صفر سے منفی درجہ حرارت

کوئٹہ:

بلوچستان کے بیشتر شمالی اضلاع میں موسم شدید سرد رہنے کی توقع ہے، جبکہ کچھ علاقوں میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صبح کے وقت ڈیرہ بگٹی، کوہلو، ڈیرہ مراد جمالی، جعفرآباد، نصیرآباد، جھل مگسی، سبی اور گردونواح میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے، جس کے باعث حدِ نگاہ کم ہو سکتی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق کوئٹہ اور زیارت میں کم سے کم درجہ حرارت صفر ریکارڈ کیا گیا ہے، جب کہ قلات میں منفی 3، ژوب میں 4، سبی میں 3، تربت میں 13، نوکنڈی میں 7 اور چمن میں 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

ساحلی علاقوں میں بھی سردی محسوس کی جا رہی ہے، جہاں گوادر میں کم سے کم درجہ حرارت 14 اور جیوانی میں 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے