بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار، میرٹ کی بالادستی کی جانب اہم سنگ میل، ایک ہی روز میں آن لائن ٹیسٹ، ایک گھنٹے کے اندر تقرری لیٹر کا اجراء
محکمہ خزانہ میں بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار 111 سرکاری آسامیوں پر سو فیصد میرٹ اور پیپر لیس بنیادوں پر آن لائن بھرتیاں کی جا رہی ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
امیدواروں سے آن لائن ٹیسٹ لیا جائے گا، قابلیت کی شفاف جانچ ہوگی اور کامیاب امیدواروں کو ایک گھنٹے کے اندر تقرری لیٹر جاری کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
اس اصلاحاتی نظام کا آغاز محکمہ خزانہ سے کیا جا رہا ہے جو مرحلہ وار صوبے کی تمام سرکاری نوکریوں پر نافذ ہوگا، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
بلوچستان کے عوام سے پہلے ہی دن دوٹوک وعدہ کیا تھا کہ نہ نوکریاں بیچی جائیں گی اور نہ ہی کرپشن یا اقرباء پروری برداشت کی جائے گی، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
اسی وعدے کی تکمیل کے لیے بلوچستان میں شفافیت کے نظام کو مزید مضبوط بنایا جا رہا ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
میرٹ، شفافیت اور عوام سے کیا گیا وعدہ ہی ہماری حکمرانی کی بنیاد ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا پیغام

