جمعرات, جنوری 22, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںبلوچستان میں بے روزگاری اور مہنگائی کے باوجود سرکاری ملازمین پر تشدد...

بلوچستان میں بے روزگاری اور مہنگائی کے باوجود سرکاری ملازمین پر تشدد افسوسناک ہے، سابق سینیٹرحاجی لشکری رئیسانی

سینئر سیاست دان وسابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کی اکثریت کا تعلق مڈل کلاس سے ہے ان کیخلاف ہونے والی کاروائیاں قابل مذمت ہیں مہنگائی اور افراتفری کے اس دور میں جہاں پہلے ہی بلوچستان میں روزگار نہ ہونے کے برابر ہے ایسے میں سرکاری ملازمین سے مذاکرات کرکے ان کے مسائل کا حل تلاش کرنے کی بجائے ریاستی طاقت کا استعمال کیا جارہاہے، انہوں نے کہاکہ حکومت نجی ہوٹل کے بجائے اگر عوامی طاقت سے بنتی تو ملازمین کیساتھ مذاکرات کرکے ان کے مسائل کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرتی کیوں کہ ریاستی ڈنڈے،جعلی اور نام نہاد الیکشن کے ذریعے مسلط حکومت عوام کے مسائل سے بے خبر ہے اورطاقت کے ذریعے مسائل حل کرنا چاہتی ہے، بعض سیاسی جماعتیں مصلحت کے تحت نام نہاد اپوزیشن میں کوئی کردار ادا نہیں کررہیں اور جبر ی نظام کا حصہ ہیں یقیناان تمام معاملات کا حساب اور پوچھ گچھ ایک دن عوام اپنی طاقت کے ذریعے ان سے کریں گے، انہوں نے کہاکہ سرکاری ملازمین کیخلاف ہونے والی کارروائیوں میں جبری نظام کی پیداوار حکومت اوراپنے پارلیمانی کوٹہ کے انتظار میں خاموش تماشائی بنی اپوزیشن جماعتیں برابر کے شریک ہیں۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے