جمعرات, جنوری 22, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںبلوچستان حکومت کا بڑا ایکشن: ہڑتال میں شرکت پر خواتین سمیت 38...

بلوچستان حکومت کا بڑا ایکشن: ہڑتال میں شرکت پر خواتین سمیت 38 اسسٹنٹ پروفیسرز و لیکچررز بیڈا ایکٹ کے تحت تین ماہ کیلئے معطل

حکومت بلوچستان نے ہڑتال اوراحتجاج میں حصہ لینے پر خواتین سمیت محکمہ کالجز کے 38 اسسٹنٹ پروفیسر ولیکچرزکو بیڈا ایکٹ کے تحت تین ماہ کیلئے معطل کردیا، چیف سیکرٹری کا نوٹیفکیشن جاری۔

کوئٹہ / بلوچستان حکومت کا سرکاری ملازمین کے خلاف ایکشن میں جاری ،ہڑتال اور احتجاج میں حصہ لینے پر چھ خواتین سمیت محکمہ کالجز کے 38 اسٹنٹ پروفیسر ولیکچرزکو تین ماہ کیلئے معطل کردیا۔چیف سیکرٹری بلوچستان کے جاری کردہ نوٹی فیکشن کے مطابق ملازمین کی ہڑتال میں شرکت ، دفاتر کی تالہ بندی کرنے پر بیڈا ایکٹ کے تحت محکمہ کالجز کے 38اسسٹنٹ پروفیسر ز اور لیکچرز کو تین ماہ کیلئے معطل کیا گیا ہے۔

معطل ہونے والوں میں چھ خواتین اسسٹنٹ پروفیسرز اور لیکچرز شامل ہیں معطل کئے جانے والوں میں ملازمین کے اتحاد بلوچستان گرینڈ الائنس کےچیرمین عبدالقدوس کاکڑ بھی شامل ہیں۔

بلوچستان میں ملازمین کااتحاد بلوچستا ن گرینڈ الائنس اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج پر ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے