کوئٹہ میں پولیس اہلکار کی جانب سے مبینہ طور پر رشوت طلب کرنے پر رکشا ڈرائیور نے اپنے رکشے کو آگ لگادی۔
دوسری جانب ایس پی ٹریفک عاصم شاہ نے ڈرائیور کا رشوت لینے کا الزام مسترد کردیا۔
عاصم شاہ کا کہنا ہے کہ کمشنر کے احکامات پر غیر قانونی لوڈر رکشوں کو پکڑا جارہا ہے اور رکشا جلانے پر ڈرائیور کو تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔

