جمعرات, جنوری 22, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںنصیرآباد : ڈیرہ مراد جمالی کے قریب ریلوے ٹریک پربم دھماکا

نصیرآباد : ڈیرہ مراد جمالی کے قریب ریلوے ٹریک پربم دھماکا

نصیرآباد کی تحصیل ڈیرہ مراد جمالی کے  قریب صوفی ٹاؤن کےایریامیں ریلوے ٹریک پربم دھماکا ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکے سے ریلوے ٹریک کو دو فٹ تک نقصان پہنچا۔

پولیس کے مطابق ضلع نصیراباد کی تحصیل ڈیرہ مراد جمالی کے قریب صوفی ٹاؤن کےایریامیں ریلوےٹریک پربم دھماکا ہوا۔ دھماکےکے بعد ٹرینوں کو جیکب آباد ریلوے اسٹیشن پرروک دیا گیا تھا۔

 ریلوے کنٹرول سینٹر کے مطابق ڈیرہ مراد کے قریب بم دھماکے سے متاثرہ ریلوے ٹریک کی مرمت کردی گئی۔ مرمت اور کلئیرنس کاعمل مکمل ہونے کے بعد تمام ٹرینیوں کی آمدورفت معمول کے مطابق جاری ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے