بلوچستان گرینڈ الائنس کے قائدین کے خلاف گرفتاریوں کا پرزور مذمت
بلوچستان گرینڈ الائنس کی قائدین کے خلاف کریک ڈاؤن اور گھروں پر چھاپے چادر چار دیواری کے پامالی اور گرفتاریوں کے خلاف پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کوئٹہ زون کا پرزور مذمت
ملازمین اپنے حق کی بات کر رہے ہیں حکومت کی جانب سے اپنی ہی تشکیل کردہ کمیٹی کی سفارشات پر عمل درامد نہ کرنے پر ہٹ دھرمی اور بے حسی کی شدید الفاظ میں پی ایم اے مذمت کرتی ہے اور تمام صوبوں کو یہ الاؤنس مل چکا ہے یہ بلوچستان کے ملازمین کا ائینی حق ہے اس مہنگائی کے دور میں سب سے زیادہ ملازمین متاثر ہو رہے ہیں باقی MPA اور MNA اپنی مراعات کو 200 گنا بڑھا چکے ہیں lower staf کے ملازمین 20 ہزار کی تنخواہ سے کیا گزرا کریں گے اس مہنگائی کو دیکھ کر بہت سے ملازمین نے سرکاری نوکری چھوڑ دی ہے
بلوچستان کے مشترکہ سفارشات کو مسلسل نظر انداز کرنا اور ملازمین کے مسائل پر خاموشی اختیار کرنا اور ائینی حقوق سے انحراف دراصل ملازمین کو دیوار سے لگانے کے مترادف ہیں
بلوچستان گرینڈ الائنس کی مشترکہ سفارشات پر عمل درامد میں تاخیر اور ملازم کش پالیسیوں پر پی ایم اے شدید مذمت کرتا ہے پی ایم اے کوۂٹہ زون حکومت بلوچستان کو واضح کرنا چاہتا ہے کہ بلوچستان گرینڈ الائنس کے جائز احتجاج کو روکنے کے لیے تشدد گرفتاریاں یا کسی غیر قانونی حربے کا سہارا بالکل بھی قبول نہیں
پی ایم اے کوۂٹہ زون نے ارگنائزر بلوچستان گرینڈ الائنس پروفیسر عبدالقدوس کاکڑ کے گھر پر چھاپا اور ان کے گھر کو حسار میں رکھنا قابل مذمت اور نفرت عمل ہے

