جمعرات, مارچ 5, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںبلوچستان حکومت کا تعلیمی اداروں میں ہڑتال یا کسی بھی غیر قانونی...

بلوچستان حکومت کا تعلیمی اداروں میں ہڑتال یا کسی بھی غیر قانونی اقدام پر قانونی کارروائی کا اعلان

حکومت بلوچستان نے تعلیمی خدمات کو صوبے بھر میں ضروری خدمات قرار دے دیا۔ اسکولوں میں اساتذہ سمیت تمام سرکاری ملازمین 6 ماہ تک کسی قسم کی ہڑتال نہیں کر سکیں گے۔

بلوچستان حکومت نے صوبے کے تمام سرکاری اسکولوں میں 6 ماہ کے لیے اساتذہ سمیت دیگر ملازمین کی ہر قسم کی ہڑتال پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن نے اساتذہ اور تعلیمی عملے کی ہڑتال کو غیر قانونی قرار دیدیا۔

بلوچستان اسنشل ایجوکیشن سروسز ایکٹ 2019 کے تحت تعلیمی شعبے میں ہڑتال اور تالہ بندی پر پابندی عائد کردی گئی، تعلیمی اداروں میں ہڑتال یا کسی بھی غیر قانونی اقدام پر قانونی کارروائی ہوگی۔ عوامی مفاد میں تعلیمی سرگرمیوں کا بلا تعطل تسلسل یقینی بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کی خلاف ورزی پر سزا کے لیے قانونی شقیں موجود ہیں، فیصلہ فوری نافذ العمل، تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں پر اطلاق ہوگا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے