اتوار, دسمبر 28, 2025
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںبلوچستان حکومت کا محکمہ صحت میں کنٹریکٹ اور ایڈہاک ڈاکٹرز کی تعیناتیاں...

بلوچستان حکومت کا محکمہ صحت میں کنٹریکٹ اور ایڈہاک ڈاکٹرز کی تعیناتیاں ختم کرنے کا اعلان

حکومت بلوچستان نےصحت کے شعبےمیں بڑا فیصلہ کرتے ہوئےکنٹریکٹ اور ایڈہاک تعیناتیوں پر پابندی عائد کر دی ہے،اب ڈاکٹرز اورطبی عملہ بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے ذریعے مستقبل بنیادوں پر تعینات ہوں گے۔

محکمہ صحت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کےمطابق اسسٹنٹ پروفیسر، سینئر رجسٹرار اور اسپیشلسٹ کی کنٹریکٹ ملازمتیں ختم ہوں گی،محکمہ صحت نےگریڈ 16 اور 17کی مجموعی طورپر 1003 خالی اسامیوں پر مستقل تعیناتیوں کے لیے بلوچستان پبلک سروس کمیشن کو درخواست بھیج دی ہے۔


خالی اسامیوں میں 560 میڈیکل افسران، 346 لیڈی میڈیکل افسران اور 97 ڈینٹل سرجن شامل ہیں،ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن کےرہنما کہتےہیں کہ یہ اقدام صحت کے شعبے میں خدمات کی روانی اور معیار کی بہتری کا سبب بنے گا۔

بلوچستان پبلک سروس کمیشن کےتحت مستقل تعیناتیوں کےبعد کنٹریکٹ بنیادوں پرکام کرنے والے ملازمین کی خدمات ختم کر دی جائیں گی،تاہم کنٹریکٹ ملازمین کے لیےہمدردانہ ایڈجسٹمنٹ پر بھی غور کیا جائے گا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے