وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ گزشتہ حکومت کھنڈرات چھوڑ گئی تھی، تاہم ملک اب فخر کے ساتھ 2026ء میں داخل ہو رہا ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اپنے بیان میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ان کھنڈرات پر اب عمارت بننا شروع ہو چکی ہے، جو گزشتہ حکومت چھوڑ کر گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اہم معاملات میں اب پاکستان کے مؤقف کو بہت سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ موجودہ حکومت کے اقدامات اور پالیسی کے نتیجے میں پاکستان 2026ء میں عزت اور فخر کے ساتھ داخل ہونے جا رہا رہا ہے۔

