پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے تمام سمز کا صارف کے اپنے نام پر رجسٹرڈ ہونا لازمی قرار دے دیا۔
پی ٹی اے نےٹیلی کام صارفین کیلئےسم کےذمہ دارانہ استعمال سے متعلق ہدایت نامہ جاری کردیا،جاری کردہ اعلامیےمیں پی ٹی اے کا کہنا ہےکہ کسی اور کے نام رجسٹرڈ سم کا استعمال قانون کی خلاف ورزی ہے،سم کے غلط استعمال کی مکمل ذمہ داری رجسٹرڈ صارف پر ہوگی۔
پی ٹی اے کےمطابق صارفین اپنی سمز اور ٹیلی کمیونیکیشن کنکشنزکا ذمہ دارانہ استعمال یقینی بنائیں، سم کےکسی بھی غلط استعمال کی مکمل ذمہ داری متعلقہ رجسٹرڈ صارف پرعائد ہوتی ہے،صارفین اپنی سم یا ڈیوائس سےتمام کالز،میسجز، ڈیٹا استعمال کے انفرادی طورپرخود ذمہ دار ہوں گے۔
پی ٹی اےکےمطابق صارفین پر لازم ہے کہ وہ تمام متعلقہ قواعد وضوابط کی پابندی کریں،قواعد کی خلاف ورزی کی صورت میں ضروری کارروائی عمل میں لائی جاسکتی ہے،صارفین ذمہ دارانہ طرزِعمل سے مواصلاتی نظام کے تحفظ،استحکام کیلئے موثر کردار ادا کریں۔

