اتوار, دسمبر 28, 2025
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںقلات میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 دہشت گرد ہلاک،آئی ایس پی...

قلات میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 دہشت گرد ہلاک،آئی ایس پی آر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کے مطابق 24 دسمبر کو بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔ اطلاعات تھیں کہ دہشت گرد علاقے میں موجود ہیں اور ایک خفیہ ٹھکانا استعمال کر رہے ہیں۔

کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 8 دہشت گرد ہلاک ہو گئے، جبکہ ان کا ٹھکانا مؤثر انداز میں نشانہ بنا کر تباہ کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ہلاک افراد مبینہ طور پر بھارتی سپانسرڈ نیٹ ورک سے منسلک تھے اور سیکیورٹی فورسز کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث تھے۔ علاقے میں سرچ آپریشن مکمل کرلیا گیا جبکہ موقع سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

حکام نے بتایا کہ واقعے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے