جمعہ, فروری 13, 2026
ہوماہم خبریںپاکستان کی خبریںپبلک سیکٹر کی بربادی کی ذمہ دار بیوروکریسی ، احتساب کیا جائے...

پبلک سیکٹر کی بربادی کی ذمہ دار بیوروکریسی ، احتساب کیا جائے گا، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سے مذاکرات کیخلاف نہیں مگر وہاں سے ردعمل پر سب کچھ منحصر ہے۔

ایک انٹرویو میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ گزشتہ رو زبھی وزیراعظم نے مذاکرات کی بات کی ، جب حکومت مذاکرات کی بات کرتی ہے تو جواب میں شرائط لگائی جاتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی کامیاب بولی خوش آئند ہے، حکومت پی آئی اے کی نجکاری سے مطمئن ہے ، نجکاری سے قومی ایئرلائن کی سروسز میں بہتری آئے گی۔

خواجہ آصف نے کہا کہ حکومت کے پاس پی آئی اے کے 25 فیصد شیئرز ہیں، پی ٹی آئی کے سابق وزیر کے بیان کی وجہ سے ایوی ایشن سیکٹر کو نقصان پہنچا،خسارے میں چلنے والے اداروں کی نجکاری ہو گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پبلک سیکٹر کی بربادی کی ذمہ دار بیوروکریسی ہے، ریٹائرڈ بیوروکریسی کی وجہ سے ادارے متاثرہو رہے ہیں، اداروں کی بربادی کے ذمہ داروں کا احتساب کیا جائے گا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے