اتوار, دسمبر 28, 2025
ہوماہم خبریںبین الاقوامی خبریںسلامتی کونسل میں ایران اور امریکا کے جوہری مذاکرات کی بحالی کے...

سلامتی کونسل میں ایران اور امریکا کے جوہری مذاکرات کی بحالی کے معاملے پر ایکدوسرے پر لفظی حملے

سلامتی کونسل میں ایران اور امریکا نے جوہری مذاکرات کی بحالی کی شرائط پر ایک دوسرے پر لفظی حملے کیے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مشرق وسطیٰ کے لیے نائب مندوب مورگن اورٹاگس( Morgan Ortagus)  نے کہا کہ وہ براہِ راست مذاکرات کے لیے اب بھی تیار ہیں، شرط یہ ہے کہ ایران میں یورینیم کی افزودگی نہیں ہوگی۔

 ایران نے واشنگٹن کی شرائط کو مسترد کر تے ہوئے کہا کہ ایران کسی بھی دباؤ اور دھمکی کے آگے نہیں جھکے گا۔

واضح رہے ایران کےجوہری پروگرام کے معاملے پر سلامتی کونسل کا اجلاس ہوا، جس میں پاکستان کےقائم مقام مستقل مندوب عثمان جدون نے ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق تمام امور کاحل مکالمےکے ذریعے ہی ممکن قرار دیا۔

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان نے ایران پر پابندیاں دوبارہ نافذ کرنے کی حمایت نہیں کی اور فریقین کو جلدبازی سے باز رہنے کی تلقین کی۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے