وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس کی اندرونی کہانی منظرعام پر آگئی۔
وفاقی حکومت نےتمام صوبوں کونیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد تیزکرنےکی ہدایت دیدی،وزیراعلیٰ سندھ نے بھی صوبائی محکموں کو نیشنل ایکشن پلان پر فوری عملدرآمد کا حکم دےدیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ انتہا پسندی کے واقعات کےخاتمہ کے ایکٹ پر عملدرآمد کیا جائے،سیاسی رہنما عوام میں انتہا پسندی کیخلاف بیداری سرگرمیاں تیز کریں،ریاست مخالف انارکی پھیلانے والوں کو سزائیں دلائی جائیں،مدارس اورمساجد میں اصلاحات لائی جائیں۔
حکومت سندھ نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو مدارس اور مساجد کی رجسٹریشن کی ہدایت کی ہے،اس کے علاوہ اجلاس میں مذہبی انتشار پھیلانے والوں کیخلاف کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔

