اتوار, دسمبر 28, 2025
ہوماہم خبریںبین الاقوامی خبریںیمن میں بڑی پیش رفت، حوثیوں اور حکومت کے درمیان 3 ہزار...

یمن میں بڑی پیش رفت، حوثیوں اور حکومت کے درمیان 3 ہزار قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق

یمن کے حوثی باغیوں اور بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ یمنی حکومت کے درمیان تقریباً 3 ہزار قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق ہو گیا ہے، جس میں سات سعودی شہری بھی شامل ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ اہم پیش رفت عمان کے دارالحکومت مسقط میں ہونے والے تقریباً دو ہفتوں پر مشتمل مذاکرات کے بعد سامنے آئی۔ عمان یمن تنازع میں ایک اہم ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے، جو ایک دہائی سے زائد عرصے سے جاری ہے۔

یمنی حکومت کے وفد کے رکن ماجد فاضل کے مطابق فریقین نے ایک بڑے قیدی تبادلے پر اتفاق کیا ہے، جس کے تحت ہزاروں جنگی قیدی رہا کیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ قیدیوں کے ناموں اور فہرستوں کا تبادلہ ایک ماہ کے اندر مکمل کیا جائے گا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے