لاپتہ افراد کے لیے جدوجہد کرنے والے معروف رہنما ماما قدیر بلوچ شدید علالت کے بعد انتقال کرگئے۔
ان کا انتقال آریہ ہسپتال میں ہوا جہاں اس وقت ان کی میت موجود ہے۔
مرحوم ماما قدیر بلوچ کو لاپتہ افراد کی ایک مضبوط اور توانا آواز سمجھا جاتا تھا۔
نمازِ جنازہ کے وقت اور مقام کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
مرحوم کی تدفین ان کے آبائی علاقے سوراب میں کی جائے گی۔

