بدھ, فروری 11, 2026
ہوماہم خبریںاطمینان ہے کہ پاکستان کا دفاع طاقتور ہے، بھارتی حکومت ہندوتوا کے...

اطمینان ہے کہ پاکستان کا دفاع طاقتور ہے، بھارتی حکومت ہندوتوا کے نام پر سیاست کرتی ہے تو ایسے عناصر جنم لیتے ہیں: مولانا فضل الرحمان

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ مودی ہندوستان میں بھی مسلمان دشمن اور پاکستان دشمن کے طور پر جانا جاتا ہے۔

جھنگ میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بہادری سے انڈیا کی جارحیت کا جواب دیا، اطمینان ہے کہ پاکستان کا دفاع طاقتور ہے، ہمارا دفاع ہندوستان کی ہر جارحیت کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مودی حکومت میں باپردہ خاتون کا حجاب نوچا گیا، بھارتی حکومت ہندوتوا کے نام پر سیاست کرتی ہے تو ایسے عناصر جنم لیتے ہیں۔

ایک سوال پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ٹی آئی بڑی اپوزیشن ہے جو اپنی حکمت عملی بناتی ہے، یہ بھی حقیقت ہے کہ پوری اپوزیشن کو جس طرح ایک صف پر ہونا چاہیے تھا وہ کیفیت پیدا نہیں ہورہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پہلے ایجنڈے پر اتفاق ہو پھر آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے، یہ نہ ہو کہ متنازع ایجنڈے کی وجہ سے آل پارٹیز کانفرنس سبوتاژ ہو جائے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے