مستونگ میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف ایف سی کی آپریشن کا آغاز
مستونگ//// صوبائی حکومت کی جانب سے کوئٹہ میں نان کسٹم پیڈ(کابلی) گاڑیوں کے خلاف آپریشن کے بعد فیڈرل کانسٹیبلری(FC) مستونگ کی جانب سے بھی مستونگ میں کابلی گاڑیوں کے خلاف آپریشن شروع کردیا گیا آج قومی شاہراہ پر مختلف مقامات پر ایف سی نے متعدد کابلی نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کو پکڑ لیا۔ اور مزید قانونی کارروائی کیلئے ایف سی کیمپ منتقل کردیا۔ کابلی گاڑیوں کے خلاف کارروائی پر عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

