اتوار, دسمبر 28, 2025
ہوماہم خبریںحکومت کی آئی ایم ایف کو صوبوں کیساتھ مالی بوجھ کی منصفانہ...

حکومت کی آئی ایم ایف کو صوبوں کیساتھ مالی بوجھ کی منصفانہ تقسیم کو مزید بہتر بنانے کی یقین دہانی،صوبائی حکومتیں آئی ایم ایف قرض پروگرام کے خلاف کوئی پالیسی اقدام نہیں کریں گی

حکومت نے آئی ایم ایف قرض پروگرام پر عمل درآمد کے لیے عالمی مالیاتی ادارے کو اہم یقین دہانیاں کرا دیں۔

وزارت خزانہ کےمطابق وفاق اور صوبے مل کر پروگرام کی تمام شرائط پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں گے۔صوبائی حکومتیں آئی ایم ایف قرض پروگرام کے خلاف کوئی پالیسی اقدام نہیں کریں گی۔پروگرام پر اثر انداز ہونے والے فیصلوں میں آئی ایم ایف کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

وزارت خزانہ کےمطابق نیشنل فسکل پیکٹ کے تحت اخراجات صوبوں کو منتقل کیے جا رہے ہیں،اہداف کے حصول کیلئے ضرورت پڑنے پر اضافی اقدامات کیے جائیں گے،ایف بی آر اور صوبوں کے درمیان ٹیکس ڈیٹا کے تبادلے کو یقینی بنایا جائے گا۔


دستاویز کےمطابق صوبوں کے ساتھ معلومات کے تبادلے کا نظام مئی 2026 تک فعال کرنے کا ہدف ہے، صوبوں نے زرعی آمدن پر انکم ٹیکس کے لیے جامع اصلاحاتی منصوبے تیار کر لیئے گئے ہیں،زرعی آمدن ٹیکس میں ٹیکس چوری روکنے اور نظام بہتر بنانے کے اقدامات شامل ہیں،محدود منفی فہرست کے سوا تمام خدمات پر جنرل سیلز ٹیکس لاگو ہوگا۔

دستاویز کےمطابق پروگرام میں کسی تبدیلی سے پہلے آئی ایم ایف سے مشاورت لازمی ہوگی،صوبے وفاقی وزارت خزانہ کےذریعے آئی ایم ایف سے رابطہ کریں گے،پروگرام پر اثر انداز ہونے والے فیصلوں میں آئی ایم ایف کو اعتماد میں لیا جائے گا،آئی ایم ایف کو بروقت اوردرست معاشی ڈیٹا فراہم کیا جائے گا، میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل پالیسیز سے معاشی پالیسیوں کی رہنمائی لی جائے گی،

وزارت خزانہ کےمطابق این ایف سی وفاقی اورصوبائی مالی نظم و ضبط کومضبوط بنانےکا موقع فراہم کرتا ہے،جی ایس ٹی قوانین اورکوڈنگ کو تمام صوبوں میں ہم آہنگ کیاجائےگا،منفی فہرست میں کسی بھی تبدیلی کافیصلہ نیشنل ٹیکس کونسل کرےگی،وفاقی حکومت کےرائٹ سائزنگ اقدامات پر صوبوں سے مشاورت جاری ہے،معاشی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جائے گی۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے