اتوار, دسمبر 28, 2025
ہوماہم خبریںفیض حمید کو دفاع کاحق دیا گیا،شواہد کی بنیاد پر ہی فیصلہ...

فیض حمید کو دفاع کاحق دیا گیا،شواہد کی بنیاد پر ہی فیصلہ کیا گیا،وزیراطلاعات

وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ کا کہنا ہے کہ فیض حمید پر سرکاری وسائل کے غلط استعمال کاالزام ثابت ہوا۔ شواہد کی بنیاد پر ہی فیصلہ کیا گیا۔

وزیراطلاعات عطاتارڑ نے کہا کہ ریڈلائن کراس کرنے والے شخص کوسزا ہوئی ہے، کوئی شخص قانون سے بالاتر نہیں، فیض حمید ایڈوائزر کے طور پر پی ٹی آئی کی مدد کرتے رہے۔ فوج میں خوداحتسابی کاعمل بہت مضبوط ہے، فیض حمید کیخلاف فیصلہ ثبوت ہے۔

عطاتارڑ کا کہنا تھا کہ آج کے تاریخی فیصلے سے حق اورسچ کی فتح ہوئی، فیض حمید کو دفاع کاحق دیا گیا،شواہد کی بنیاد پر ہی فیصلہ کیاگیا۔ آج کے تاریخی فیصلے سے حق اور سچ کی فتح ہوئی۔

سماء سے گفتگو میں وزیراطلاعات عطاتارڑ نے کہا کہ آج تاریخی فیصلے سے حق اور سچ کی فتح ہوئی، فیض حمید نے سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لیا،بغاوت کوفروغ دیا۔ آج احتساب کیلئےبہت بڑادن ہے۔

عطاتارڑ نے کہا کہ ٹرائل میں تمام ثبوت سامنے رکھے گئے،گواہوں کے بیان قلمبندکیے گئے، فیض حمید کے خلاف ناقابل تردید ثبوت تھے۔ فیض حمید پر اختیارات کے ناجائز استعمال، لوگوں کو نقصان پہنچانے کے الزام تھے۔

وزیراطلاعات نے کہا کہ فیض حمید دیگرجرائم کے بھی مرتکب پائے گئے ہیں، فیض حمید نے 9مئی جیسے سنگین واقعات میں کردار اداکیا، فیض حمید کی سیاسی مداخلت کی فہرست بہت طویل ہے۔

واضح رہے کہ وجی عدالت نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو 14 سال قید بامشقت کی سزا سنادی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 12 اگست2024کو پاکستان آرمی ایکٹ کے تحت فیض حمید کیخلاف کارروائی کا آغاز ہوا تھا۔ فیض حمید کے خلاف فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کا عمل 15 ماہ جاری رہا، عدالت نے آج 11 دسمبر کو ملزم کو 14 سال قید بامشقت کی سزا سنائی۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے