اتوار, دسمبر 28, 2025
ہوماہم خبریںانسانی حقوق کو تعلیم، صحت، روزگار اور انصاف تک حقیقی رسائی میں...

انسانی حقوق کو تعلیم، صحت، روزگار اور انصاف تک حقیقی رسائی میں تبدیل کیا جائے: بلاول بھٹو

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کو تعلیم، صحت، روزگار اور انصاف تک حقیقی رسائی میں تبدیل کیا جائے۔

انسانی حقوق کے عالمی دن پر پیغام میں انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق جمہوریت کی روح ہیں، پیپلز پارٹی ہر پاکستانی کے وقار، آزادی اور مساوی حقوق کے لیے پُرعزم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق ہر فرد کو کسی مراعات یا طاقت کی بنیاد پر نہیں بلکہ صرف انسان ہونے کے ناطے ملتے ہیں، تمام اداروں اور شہریوں کو شہری آزادیوں کا محافظ بننا اور امتیاز کا خاتمہ کرنا ہوگا۔ 

بلاول بھٹو نے کہا کہ جامع معاشرتی و معاشی ماحول تشکیل دینے کے لیے شہری آزادیوں کی پاسداری اور امتیاز کا خاتمہ ناگزیر ہے۔ آئیے، ہم قانون کی حکمرانی کو مضبوط کریں، آزادی کا تحفظ کریں اور یہ یقینی بنائیں کہ کوئی پیچھے نہ رہ جائے۔ 

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے