اتوار, دسمبر 28, 2025
ہوماہم خبریںافغانستان پاکستان میں دہشتگردوں کی دراندازی روکے، کیا کبھی ہم نے افغانستان...

افغانستان پاکستان میں دہشتگردوں کی دراندازی روکے، کیا کبھی ہم نے افغانستان میں کوئی دہشتگرد بھیجا یا وہاں دہشتگردی کروائی: حافظ طاہر اشرفی

چیئرمین علماء کونسل حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ افغانستان اپنی سرزمین پاکستان کے خلا ف دہشتگردی کیلئے استعمال نہ ہونے دے۔

حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ افغانستان پاکستان میں دہشتگردوں کی دراندازی روکے، افغان قیادت دہشتگرد عناصر کیخلاف کارروائی کرے۔

انہوں نے کہا کہ کیا کبھی ہم نے افغانستان میں کوئی دہشتگرد بھیجا یا وہاں دہشتگردی کروائی ہو۔ پاکستان آزاد فلسطینی ریاست کے قیام تک حمایت جاری رکھے گا، فلسطینی کاز کے بارے میں بے بنیاد پروپیگنڈا مسترد کرتے ہیں۔

حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ پوری دنیا میں سپہ سالار اور پاک افواج کی پذیرائی ہو رہی ہے، معرکہ حق میں شکست پر بھارت اپنے زخم چاٹ رہا ہے، حرمین شریفین کی پاسبانی ہمارے لیے فخر کی بات ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اپنے اداروں اور عوام کو دہشتگردوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے، فلسطین کیلئے امن معاہدہ ہوا تو غزہ کی تعمیر نو ہوگی، افسوس اسرائیل مسلسل معاہدہ کی خلاف ورزی کررہا ہے۔

حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ امریکا فلسطین امن معاہدہ پر عمل درآمد کروائے، پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کر رہا، اس بارے میں پروپیگنڈا شروع کیا گیا، پاکستان اور سعودی عرب کا اسرائیل سے کوئی معاہدہ نہیں ہوا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے