راولپنڈی میں قتل کے ملزم عمران خان کو عدالت نے سزائے موت سنا دی۔
راولپنڈی کی مقامی عدالت میں تھانہ دھمیال کی حدود میں ہونے والے قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے مجرم عمران خان کو سزائے موت کے علاوہ 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا۔
عالتی فیصلے میں کہا گیا کہ مجرم پر عائد کردہ جرمانہ متاثرہ خاندان کو ادا کیا جائے گا تاکہ انہیں مالی تلافی فراہم کی جا سکے۔
مجرم عمران خان نے دشمنی کی بنا پر قتل کیا۔ واقعے کے وقت مقتول نماز جمعہ ادا کرنے کے بعد مسجد سے باہر نکل رہا تھا۔ کہ اسی دوران گھاٹ لگائے مجرم نے مقتول کو قتل کر دیا۔
واضح رہے کہ یہ مقدمہ راولپنڈی میں سماجی اور قانونی حلقوں میں سنجیدگی کے ساتھ زیر بحث رہا۔ اور کہا جا رہا ہے کہ عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا سناتے ہوئے انصاف کے تقاضے پورے کیے۔

