برطانیہ کی 9 یونیورسٹیوں نے پاکستانی اور بنگلہ دیشی طلبہ کے داخلے عارضی طور پر روک دیئے۔
سخت ویزا قوانین اور بڑھتے ہوئے ریفیوزل ریٹس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ، نئے بیسک کمپلائنس اسیسمنٹ کے تحت اسٹوڈنٹ ویزا ریفیوزل ریٹ کو 5 فیصد سے کم رکھنا ضروری ہے تاہم پاکستانی طلبا کے ریفیوزل ریٹس حالیہ مدت میں 18 اور بنگلہ دیش کے 22 فیصد تک پہنچ گئے ہیں۔
داخلے بند کرنے والوں میں یونیورسٹی آف وولورہیمپٹن، یونیورسٹی آف چیسٹر، کووینٹری یونیورسٹی، سنڈرلینڈ یونیورسٹی، یونیورسٹی آف ہرٹفورڈشائر اور لندن میٹروپولیٹن یونیورسٹی شامل ہیں۔
ہزاروں پاکستانی اور بنگلہ دیشی طلبہ نئی پالیسیوں کے بعد شدید پریشانی اور غیر یقینی صورتحال کا شکار ہیں تاہم یونیورسٹی حکام کہنا ہے کہ یہ اقدامات عارضی ہیں ، حالات بہتر ہونے پر پالیسی پر نظرِثانی کی جا سکتی ہے۔

